سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار -- جنت اور جہنم

جنت الفردوس کا سوال کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 3921
-" إذا سألتم الله فسلوه الفردوس، فإنه سر الجنة".
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏جب تم اللہ تعالیٰ سے سوال کرو تو جنت الفردوس کا سوال کیا کرو، کیونکہ وہ جنت کا اعلیٰ و افضل حصہ مقام ہے۔ ‏‏‏‏