سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار -- جنت اور جہنم

اہل جنت کی خوش عیشی کی ایک جھلک
حدیث نمبر: 3936
- (إنّ أهل الجنة يأكلون فيها ويشربون، ولا يتفلون، ولا يبولون، ولا يتغوطون، ولا يمتخطون. قالوا: فما بال الطعام؟! قال: جُشاءٌ، ورشح كرشح المسك، يُلهمون التسبيح والتحميد، كما يلهمون النفس).
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: بیشک جنتی لوگ (‏‏‏‏قسما قسم کے ماکولات) کھائیں گے اور (‏‏‏‏نوع بنوع مشروبات) پئیں گے، لیکن وہ نہ تھوکیں گے، نہ پیشاب کریں گے، نہ پائخانہ کریں گے۔ نہ ناک سنکیں گے۔ صحابہ نے عرض کیا: کھانے کا کیا بنے گا (‏‏‏‏یعنی وہ کیسے ہضم ہو گا)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏بس ایک ڈکار ہو گا (‏‏‏‏یعنی ڈکار سے کھانا ہضم ہو جائے گا)، ان کے پسینے کی (‏‏‏‏خوشبو) کستوری کی مانند ہو گی اور ان کے اندر (‏‏‏‏اللہ تعالیٰ کی) تسبیح و تکبیر (‏‏‏‏ کا ورد) سانس کی طرح ڈال دیا جائے گا۔