سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار -- جنت اور جہنم

اہل جنت کا ہم بستری کرنا
حدیث نمبر: 3943
-" إن الرجل ليصل في اليوم إلى مائة عذراء. يعني في الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا جنت میں ہمارا اپنی بیویوں سے تعلق قائم ہو گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی ایک دن میں ایک سو کنواری عورتوں سے صحبت کرے گا۔ ‏‏‏‏