سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار -- جنت اور جہنم

شہید کا انجام خیر
حدیث نمبر: 3967
- (للشهيد عند الله خصال: 1- يغفرُ له في أول دفعةٍ من دمه. 2- ويُرى مقعده من الجنة. 3- ويُحلى حلية الإيمان. 4- ويُزوجُ [اثنتين وسبعين زوجة] من الحور العين. 5- ويجارُ من عذاب القبر. 6- ويأمن من الفزع الأكبر. 7- ويوضع على رأسه تاج الوقار، الياقوتة منه خير من الدنيا وما فيها. 8- ويشفع في سبعين إنساناً من أهل بيته).
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شہید کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ انعامات ہیں: (‏‏‏‏۱) اس کے خون کے پہلے قطرے کے گرتے ہی اسے بخش دیا جاتا ہے۔ (‏‏‏‏۲) وہ جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لیتا ہے۔ (‏‏‏‏۳) اسے ایمان کے زیور سے مزین کیا جاتا ہے۔ (‏‏‏‏۴) بہتر مو ٹی آنکھوں والی حوروں سے اس کی شادی کی جائے گی۔ (‏‏‏‏۵) اسے عذ اب قبر سے محفوظ رکھا جائے گا۔ (‏‏‏‏۶) وہ (‏‏‏‏قیامت کی) بڑی گھبراہٹ سے امن میں رہے گا۔ (‏‏‏‏۷) اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا، جس کا ایک موتی دنیا و مافیہا سے بہتر ہو گا اور (‏‏‏‏۸) اس کے گھر کے ستر افراد کے حق میں اس کی سفارش قبول کی جائے گی۔