سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار -- جنت اور جہنم

جنت میں فقرا کی اور جہنم میں عورتوں کی اکثریت ہو گی
حدیث نمبر: 3991
-" اطلعت في الجنة فرأيت أكثر أهلها الفقراء، واطلعت في النار فرأيت أكثر أهلها النساء".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میں نے جنت کا جائزہ لیا تو وہاں فقراء کی کثرت پائی اور جب جہنم میں دیکھا تو وہاں عورتوں کی کثرت نظر آئی۔