سلسله احاديث صحيحه
السيرة النبوية وفيها الشمائل -- سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گھر کا سارا کام کاج کرنا
حدیث نمبر: 4047
-" كان بشرا من البشر: يفلي ثوبه ويحلب شاته ويخدم نفسه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان سے سوال کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیا کام کاج کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم انسانوں میں سے ایک انسان تھے، جوؤں کے خیال سے اپنے کپڑے خود ٹٹول لیتے تھے، بکری کا دودھ دوہ لیتے اور اپنی خدمت کے کام خود کر لیتے تھے۔