سلسله احاديث صحيحه
السيرة النبوية وفيها الشمائل -- سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پہرہ دار نہیں تھا
حدیث نمبر: 4052
-" كان يحرس حتى نزلت هذه الآية: * (والله يعصمك من الناس) * (¬1)، فأخرج رسول الله صلى الله عليه وسلم رأسه من القبة، فقال لهم: يا أيها الناس! انصرفوا فقد عصمني الله".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پہرہ دیا جاتا تھا، حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہوئی: اللہ تعالیٰ ٰ تم کو لوگوں سے بچائے گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر خیمے سے نکالا اور صحابہ سے فرمایا: لوگو! چلے جاؤ اللہ تعالیٰ نے مجھے محفوظ کر دیا ہے۔