سلسله احاديث صحيحه
المنوعات -- متفرق احادیث

صاحب اسلام کی اہمیت، اللہ تعالیٰ کا ہم نوا اسی کا ہی رہے گا، پردہ پوشی کی فضیلت
حدیث نمبر: 4076
-" ثلاث أحلف عليهن: لا يجعل الله من له سهم في الإسلام كمن لا سهم له، وسهام الإسلام ثلاثة: الصوم والصلاة والصدقة، لا يتولى الله عبدا فيوليه غيره يوم القيامة، ولا يحب رجل قوما إلا جاء معهم يوم القيامة، والرابعة لو حلفت عليها لم أخف أن آثم: لا يستر الله على عبده في الدنيا إلا ستر عليه في الآخرة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تین چیزوں پر قسم اٹھاتا ہوں: (‏‏‏‏۱) اللہ تعالیٰ صاحب اسلام کو اسلام سے عاری شخص کے برابر نہیں کرے گا اور اسلام کے تین حصے ہیں: روزہ، نماز اور صدقہ۔ (‏‏‏‏۲) (‏‏‏‏یہ نہیں ہو سکتا کہ) اللہ کسی بندے سے ہم نوائی کرے اور پھر روز قیامت اسے کسی دوسرے کا ہم نوا بنا دے اور (‏‏‏‏۳) جو شخص جس کسی سے محبت کرے گا، وہ روز قیامت اسی کے ساتھ آئے گا اور اگر چوتھی چیز پر بھی میں قسم اٹھا لوں تو مجھے گنہگار ہونے کا خدشہ نہیں ہو گا۔ (‏‏‏‏وہ یہ ہے کہ) اگر اﷲ تعالیٰ نے دنیا میں اپنے بندے (‏‏‏‏ کے گناہوں) کی پردہ پوشی کی تو وہ آخرت میں بھی (‏‏‏‏ اس کی خطاؤں پر) پردہ ڈالے گا۔