سلسله احاديث صحيحه
وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم -- وصایائے نبوی

ایسے امور، جن کی وجہ سے معذرت کرنا پڑے، سے اجتناب کرنے کی وصیت دوران نماز، نمازی کی کیفیت
حدیث نمبر: 4094
-" إذا قمت في صلاتك فصل صلاة مودع، ولا تكلم بكلام تعتذر منه غدا، واجمع الإياس مما في أيدي الناس".
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا مجھے کوئی بلیغ و مختصر نصیحت کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو نماز ادا کرے تو (‏‏‏‏اپنی زندگی کی) آخری نماز سمجھ کر ادا کر اور ایسا کلام مت کر کہ جس سے تجھے معذرت کرنا پڑے، نیز جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے ناامید (‏‏‏‏اور غنی) ہو جا۔