مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد (ہے) کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ کو جاننے والا ہوں۔
حدیث نمبر: 20
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب لوگوں کو (نیک اعمال کرنے کا) حکم دیتے تو ایسے اعمال کا حکم دیتے جن کو وہ (ہمیشہ) کر سکیں (عبادت شاقہ کی ترغیب کبھی ان کو نہ دیتے تھے تو ایک مرتبہ) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! ہم آپ کی مثل نہیں ہیں، بیشک اللہ نے آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دیے ہیں (لہٰذا ہمیں آپ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے) اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہوئے حتیٰ کہ چہرہ (مبارک) میں غضب (کا اثر) ظاہر ہونے لگا۔ پھر فرمایا: تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا جاننے والا اور اس سے ڈرنے والا میں ہوں۔