مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان

منافق کی پہچان (کیا ہے)؟
حدیث نمبر: 31
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منافق کی تین خصلتیں ہیں۔ (1) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (2) جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے (3) جب (اس کے پاس) امانت رکھی جائے تو (اس میں) خیانت کرے۔