مختصر صحيح بخاري
علم کا بیان

جس شخص نے ہاتھ یا سر کے اشارے سے فتویٰ کا جواب دیا۔
حدیث نمبر: 75
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (عنقریب) علم اٹھا لیا جائے گا اور جہالت اور فتنے غالب ہو جائیں گے اور ہرج بہت ہو گا۔ عرض کی گئی یا رسول اللہ! ہرج کیا چیز ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے ترچھا اشارہ کر کے فرمایا: اس طرح! گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد (ہرج سے) قتل تھی۔