مختصر صحيح بخاري
علم کا بیان

اس شخص کا گناہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت جھوٹ بولے۔
حدیث نمبر: 91
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جو کوئی میری نسبت وہ بات بیان کرے جو میں نے نہیں کہی تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تلاش کر لے۔