مختصر صحيح بخاري
علم کا بیان

رات کے وقت تعلیم و تلقین (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 95
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سبحان اللہ آج کی رات کس قدر فتنے نازل کیے گئے ہیں اور کس قدر خزانے کھولے گئے ہیں۔ (اے لوگو!) ان حجرہ والیوں کو جگا دو (کہ کچھ عبادت کریں) کیونکہ بہت سی دنیا میں پہننے والی ایسی ہیں جو (اعمال نہ ہونے کے سبب) آخرت میں برہنہ ہوں گی۔