مختصر صحيح بخاري
علم کا بیان

علماء (کی باتیں سننے) کے لیے چپ رہنا (چاہیے)۔
حدیث نمبر: 101
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حجتہ الوداع میں فرمایا: تم لوگوں کو چپ کر دو۔ (جب لوگ خاموش ہو گئے تو) اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اے لوگو!) تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ تم میں سے ایک دوسرے کو گردن زنی (قتل) کرنے لگے۔