مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان

ہلکا وضو کرنا۔
حدیث نمبر: 113
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک رات میں اپنی خالہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ٹھہرا۔ جب رات کا کچھ حصہ گزرا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لٹکی ہوئی مشک سے ہلکا سا وضو کیا .... (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تہجد کی نماز ادا فرمائی .... یہ حدیث متعدد ابواب میں ہے)۔