مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان

داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت (ہے)۔
حدیث نمبر: 123
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب کوئی تم میں سے پانی پئے تو برتن میں سانس نہ لے اور جب پاخانے کے لیے جائے تو اپنی شرمگاہ کو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے نہ ہی اپنے داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے۔