مختصر صحيح بخاري
غسل کا بیان

جماع کے بعد (بغیر غسل کیے) پھر جماع کرنا۔
حدیث نمبر: 192
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگاتی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی (سب) بیویوں کے پاس جاتے (یعنی وظیفہ زوجیت فرماتے) پھر دوسرے دن احرام باندھتے ہوئے خوشبو جھاڑ دیتے تھے۔