مختصر صحيح بخاري
غسل کا بیان

جس کو مسجد میں (داخل ہونے کے بعد) یاد آئے کہ جنبی ہے (تو وہ) فوراً مسجد سے نکل جائے اور تیمم نہ کرے۔
حدیث نمبر: 196
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نماز کی اقامت کہی گئی اور صفتیں کھڑی کر کے درست کی گئیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھانے کی جگہ پر کھڑے ہو گئے تو اس وقت یاد کیا کہ جنبی ہیں، پھر ہم سے فرمایا: تم اپنی جگہ پر (کھڑے) رہو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوٹ گئے اور غسل کیا اور اس کے بعد ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر (تکبیر تحریمہ) کہی اور ہم سب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھی۔