مختصر صحيح بخاري
غسل کا بیان

جنبی کا (قبل از غسل) سونا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 201
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا ہم میں سے کوئی بحالت جنابت سو سکتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! جب تم میں سے کوئی جنبی ہو تو وہ وضو کر کے سوئے۔