مختصر صحيح بخاري
حیض کا بیان

حائضہ عورت کے ہمراہ اس حال میں سونا کہ وہ حیض کے لباس میں ہو۔
حدیث نمبر: 217
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے حیض کی حدیث بیان کی اور کہا کہ مجھے اس حالت میں حیض آ گیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ چادر میں (لپٹی ہوئی) تھی (تفصیل کے لیے دیکھئیے باب: خاوند کا اپنی بیوی کی گود میں (سر رکھ کر) اس حال میں کہ وہ حائضہ ہو، قرآن کی تلاوت کرنا) یہاں اتنا زیادہ بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بوسے دیتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ دار ہوتے تھے۔