مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان

جس نے حریر کے لباس میں نماز پڑھی پھر اسے اتار ڈالا۔
حدیث نمبر: 247
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ریشمی جبہ (کوٹ، ایک قسم کا لباس جو کپڑوں کے اوپر سے پہنا جاتا ہے) ہدیہ کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہن لیا اور اس میں نماز پڑھی، پھر جب فارغ ہوئے تو اسے زور سے کھینچ کر اتار ڈالا، گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برا جانا اور فرمایا کہ پرہیزگاروں کو یہ زیبا نہیں ہے۔