مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان

سجدہ میں اپنے بازوؤں کو کھولنا اور اپنے دونوں پہلوؤں سے علیحدہ رکھنا۔
حدیث نمبر: 256
سیدنا عبداللہ بن مالک ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کے درمیان کشادگی رکھتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سپیدی ظاہر ہوتی تھی۔