صحيح البخاري
كِتَاب فَضَائِلِ الصحابة -- کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت
12. بَابُ مَنَاقِبُ قَرَابَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْقَبَةِ فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلاَمُ بِنْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کے فضائل اور فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3713
أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ وَاقِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، قَالَ:" ارْقُبُوا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ".
مجھے عبداللہ بن عبدالوہاب نے خبر دی، کہا کہ ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے واقد نے بیان کیا کہ میں نے اپنے والد سے سنا، وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے تھے، وہ ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہ انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آپ کے اہل بیت میں رکھو۔
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3713  
3713. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر ؓنے فرمایا: محمد ﷺ کا آپ کے اہل بیت کے بارے میں خاص خیال رکھو، یعنی بہرصورت ان کااحترام بجا لاؤ۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3713]
حدیث حاشیہ:
یعنی ان سے محبت واحترام سے پیش آؤ اور ان کا دھیان رکھو۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3713   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3713  
3713. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر ؓنے فرمایا: محمد ﷺ کا آپ کے اہل بیت کے بارے میں خاص خیال رکھو، یعنی بہرصورت ان کااحترام بجا لاؤ۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3713]
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ ﷺ کے اہل بیت،ازواج مطہرات رضوان اللہ عنھن اجمعین اور دوسرے تمام قرابت داروں سے محبت رکھنا،جن میں سیدہ فاطمہ ؓ،سیدنا علی ؓ اوران کی اولاد رضوان اللہ عنھم اجمعین بھی شامل ہے۔
رسول اللہ ﷺ کی محبت وتعظیم اور حقوق شناسی کے لحاظ سے اہل ایمان کے لیے ضروری ہے اور ان سے درجہ درجہ محبت رکھنا حقیقت میں رسول اللہ ﷺ سے محبت ہی کا تقاضا ہے۔
ایسی محبت کا تقاضا تمام اہل اسلام سے ہے جیسا کہ مذکورہ بالاحضرت ابوبکر ؓ کے فرمان سے ثابت ہوتا ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3713