مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان

امام کا سترہ مقتدیوں کا (بھی) سترہ ہے۔
حدیث نمبر: 312
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کے دن (نماز پڑھانے) نکلتے تو حکم دیتے کہ حربہ (چھوٹا نیزہ) آپ کے سامنے گاڑ دیا جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھاتے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ہوتے اور سفر میں (بھی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہی کیا کرتے تھے، اسی جگہ سے امراء نے اسے اختیار کر لیا ہے۔ (یعنی برچھی اپنے پاس رکھنے کو اختیار کر لیا)۔