مختصر صحيح بخاري
نماز کے اوقات کا بیان

نماز، اس کے وقت (معین) پر پڑھنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 329
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ کے نزدیک کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ تو آپ نے فرمایا: نماز، جو اپنے وقت پر (پڑھی گئی) ہو۔ میں نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد کون سا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بعد والدین کی اطاعت کرنا۔ میں نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد کون سا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اسی قدر بیان فرمایا اور اگر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ پوچھتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بیان فرماتے۔