مختصر صحيح بخاري
نماز کے اوقات کا بیان

جس نے اس امر کو برا جانا ہے کہ مغرب کو عشاء کہا جائے۔
حدیث نمبر: 348
سیدنا عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اعراب تمہاری نماز مغرب کے نام پر تم سے غلبہ نہ کریں (یعنی نماز مغرب کا کچھ اور نام رکھ دیں) اور فرمایا: اعراب کہتے ہیں کہ وہ (یعنی مغرب) عشاء ہے۔