مختصر صحيح بخاري
نماز کے اوقات کا بیان

عصر (کی نماز) کے بعد قضاء نمازوں کا پڑھ لینا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 363
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں کو پوشیدہ و آشکارا کبھی ترک نہ فرماتے تھے، صبح کی نماز سے پہلے دو رکعتیں اور عصر کی نماز کے بعد دو رکعتیں۔