مختصر صحيح بخاري
نماز کے اوقات کا بیان

((باب))
حدیث نمبر: 368
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ) عشاء کی نماز اپنی اخیر زندگی میں پڑھی .... آخر تک (گزر چکی ہے دیکھیں کتاب: علم کا بیان۔۔۔ باب: رات کو علم کی باتیں کرنا۔۔۔) اور اس حدیث میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک سو برس کے بعد جو شخص آج زمین کے اوپر ہے کوئی باقی نہ رہے گا۔ مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے یہ تھی کہ یہ قرن (دور) گزر جائے گا۔