مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان

اذان سن کر کیا کہنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 375
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اذان کی آواز سنو تو اسی طرح کہو جیسے مؤذن کہہ رہا ہے۔