مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان

آدمی کا یہ کہہ دینا کہ نماز جاتی رہی (کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 386
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس حالت میں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھ رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کی آواز سنی۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تو فرمایا: تمہارا کیا حال ہے؟ (یعنی یہ شور کیوں ہوا؟) انھوں نے عرض کی کہ ہم نے نماز کے لیے جلدی کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا نہ کرنا جب تم نماز کے لیے آؤ تو نہایت اطمینان سے آؤ پھر جس قدر نماز پاؤ اس قدر پڑھ لو اور جس قدر تم سے جاتی رہے اس کو پورا کر لو۔