مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان

ظہر کی نماز اول وقت پڑھنے کی فضیلت (کا بیان)۔
حدیث نمبر: 393
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک شخص کسی راستے پر چلا جا رہا تھا کہ اس نے راستے میں کانٹوں کی ایک شاخ (پڑی ہوئی) دیکھی تو اس کو ہٹا دیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کا ثواب اسے یہ دیا کہ اس کو معاف کر دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شہید پانچ لوگ ہیں جو طاعون میں مرے اور جو پیٹ کے مرض میں مرے اور جو ڈوب کر مرے اور جو دب کر مرے اور جو اللہ کی راہ میں شہید ہو۔ باقی حدیث گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: اذان کا بیان۔۔۔ باب: اذان کے بارہ میں قرعہ ڈالنا۔۔۔)۔