مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان

(مسجد جاتے وقت) ہر ہر قدم کا ثواب (ملتا ہے)۔
حدیث نمبر: 394
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بنی سلمہ نے یہ چاہا کہ اپنے مکانوں سے اٹھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کہیں قیام کریں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو برا سمجھا کہ مدینہ کو ویران کر دیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بنی سلمہ! کیا تم اپنے قدموں (سے چل کر مسجد میں آنے) میں ثواب نہیں سمجھتے؟