مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل

(حالت) رکوع میں دعا کرنا (ثابت ہے)۔
حدیث نمبر: 455
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور اپنے سجدوں میں کہا کرتے تھے۔ ((سبحانک اللّٰھمّ ربّنا وبحمدک اللّٰھمّ اغفرلی۔)) اے اللہ! میں تیری پاکی بیان کرتا ہوں۔ اے ہمارے پروردگار! تیری تعریف بیان کرتا ہوں، اے اللہ! مجھے معاف فرما دے۔