مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل

((اللّٰھمّ ربّنا لک الحمد)) (کہنے) کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 457
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امام سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم کہو اللّٰھمّ ربّنا لک الحمد۔ جس کا قول ملائکہ کے قول کے موافق (یعنی ہم آواز) ہوا تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔