مختصر صحيح بخاري
جمعہ کا بیان

جمعہ کی نماز کے لیے تیل لگا (کر جانا) مسنون ہے۔
حدیث نمبر: 496
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جمعہ کے دن غسل کرو اور اپنے سروں کو اچھی طرح دھو ڈالو، اگرچہ تم جنبی نہ ہو اور خوشبو کا استعمال کرو۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما بولے کہ غسل تو ہاں (میں بھی جانتا ہوں کہ اس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے) لیکن خوشبو کو میں نہیں جانتا۔