مختصر صحيح بخاري
جمعہ کا بیان

جسے جمعہ کے لیے آنا ضروری نہیں، کیا اس پر غسل جمعہ واجب ہے؟
حدیث نمبر: 502
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی یہ روایت کہ جس میں یہ ذکر تھا کہ ہم باعتبار ترتیب امم، سب امتوں کے بعد آئے ہیں لیکن قیامت کے دن حساب و کتاب اور جنت میں لے جانے کے حساب سے سب سے آگے ہوں گے۔ گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے باب: جمعہ کی فرضیت۔۔۔) اس روایت کے آخر میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مسلمان پر ضروری ہے کہ ہر ہفتہ میں ایک دن غسل کرے، اس دن اپنا سر اور اپنا بدن اچھی طرح صاف کرے۔