مختصر صحيح بخاري
بارش طلب کرنے کا بیان

استسقاء کا بیان۔
حدیث نمبر: 547
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے لیے (جنگل کی طرف) تشریف لے گئے اور (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر الٹ لی۔ اور ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھی۔