مختصر صحيح بخاري
بارش طلب کرنے کا بیان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بددعا دینا کہ یااللہ! ان پر ایسی قحط سالی ڈال جیسی یوسف (کے عہد) کی قحط سالی (تھی)۔
حدیث نمبر: 550
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اکثر میں شاعر کے قول کو یاد کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ (مبارک) کی طرف دیکھتا تھا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (دعائے) استسقاء مانگتے ہوتے تھے پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم (منبر سے) نہ اترنے پاتے تھے کہ تمام پر نالے بہنے لگتے تھے (وہ قول شاعر کا یہ ہے): گورا ان کا رنگ، وہ حامی یتیموں بیواؤں کے۔ لوگ پانی مانگتے ہیں ان کے منہ کے صدقے سے اور یہ ابوطالب کا کلام ہے۔