مختصر صحيح بخاري
گرہن کے بیان میں

گرہن میں عذاب قبر سے پناہ مانگنا۔
حدیث نمبر: 564
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک یہودیہ ان سے (کچھ) دریافت کرنے آئی اور اس نے (بطور دعا کے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے) کہا کہ اللہ تمہیں عذاب قبر سے پناہ دے تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا لوگوں پر ان کی قبروں میں عذاب کیا جائے گا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عذاب قبر سے پناہ مانگتے ہوئے فرمایا: ہاں۔ پھر (عائشہ رضی اللہ عنہا نے) گرہن والی حدیث ذکر کی اور آخر میں کہا کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) لوگوں کو حکم دیا کہ عذاب قبر سے پناہ مانگیں۔