مختصر صحيح بخاري
تہجد کی نماز کا بیان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تہجد اور نوافل کی ترغیب دینا بغیر اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو واجب کریں۔
حدیث نمبر: 593
امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شب ان کے اور سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا بنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تم دونوں نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہماری جانیں تو اللہ کے اختیار میں ہیں پس جب وہ ہمیں اٹھانا چاہے گا ہمیں اٹھا دے گا۔ جب میں نے یہ کہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس ہو گئے اور مجھے کوئی جواب نہیں دیا۔ میں نے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جاتے ہوئے اپنی ران پر ہاتھ مارتے جاتے تھے اور یہ فرما رہے تھے: اور انسان ہر چیز سے زیادہ جھگڑالو ہے۔