مختصر صحيح بخاري
تہجد کی نماز کا بیان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رات کو اس قدر نماز پڑھنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں سوج جاتے۔
حدیث نمبر: 595
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر قیام فرماتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں پاؤں یا (یہ کہا کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں پنڈلیوں پر ورم آ جاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جاتا تھا (کہ اس قدر عبادت شاقہ نہ کیجئیے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب میں فرماتے تھے: کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں؟