مختصر صحيح بخاري
تہجد کی نماز کا بیان

سنت فجر کی دونوں رکعتوں میں کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 616
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں رکعتوں کو جو نماز فجر سے پہلے پڑھی جاتی ہیں بہت ہلکی پڑھتے تھے یہاں تک کہ میں (اپنے دل میں) کہتی تھی کہ (شاید) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام القرآن (یعنی سورۃ الفاتحہ) بھی پڑھی ہے یا نہیں۔