مختصر صحيح بخاري
مکہ اور مدینہ کی مسجدوں میں نماز کا بیان

مکہ اور مدینہ کی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 621
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری مسجد میں ایک نماز پڑھنا باقی مسجدوں میں نماز پڑھنے سے ایک ہزار درجے افضل ہے، سوائے مسجدالحرام کے (کہ اس میں پڑھنے کا ثواب زیادہ ہے)۔