مختصر صحيح بخاري
سجدہ سہو کا بیان

جب کوئی شخص پانچ رکعت پڑھ لے تو ....؟
حدیث نمبر: 631
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ) ظہر کی نماز میں پانچ رکعتیں پڑھیں تو (نماز کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی کہ کیا نماز میں کچھ زیادتی کر دی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا مطلب؟ عرض کی گئی کہ آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کے بعد دو سجدے (سہو کے) کیے۔