مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں

خادم کا ثواب جب کہ وہ اپنے مالک کے حکم سے صدقہ دے اور اس کی نیت گھر بگاڑنے کی نہ ہو۔
حدیث نمبر: 727
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مسلمان خزانچی جو امانتدار ہو، (صاحب مال کا) حکم نافذ کرے یا اس کا صاحب جس قدر (صدقہ) دلائے وہ پورا اس کو دیدے جس کا دلایا گیا ہے اور اس سے اس کا دل بھی خوش ہو تو وہ بھی صدقہ دینے والوں میں سے ایک ہو گا۔