مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں

زکوٰۃ کا مال شوہر اور ان یتیم بچوں کو جو اپنی تربیت میں ہوں دینا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 745
ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ! کیا مجھے کچھ ثواب ہو گا اگر میں ابوسلمہ کے بچوں پر (اپنا مال) خرچ کروں، وہ تو میرے ہی لڑکے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان پر خرچ کرو، جو کچھ تم ان پر خرچ کرو گی اس کا ثواب تمہیں ملے گا۔