مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں

مکہ آ کر پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دینا اور تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے۔
حدیث نمبر: 812
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لاتے تو پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دیتے اور سات چکروں میں سے تین میں رمل کرتے۔