مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں

حجراسود کو لاٹھی سے بوسہ دینا۔
حدیث نمبر: 815
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع میں اپنے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا اور لاٹھی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجراسود کو بوسہ دیا۔ (یعنی حجراسود کو لاٹھی لگا کر اسے چوم لیا)۔