مختصر صحيح بخاري
حج و عمرہ سے روکے جانا

حج سے روکے جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 880
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے کہ کیا تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کافی نہیں ہے؟ اگر تم میں سے کوئی شخص حج سے روک لیا جائے تو اسے چاہیے کہ کعبہ کا اور صفا مردہ کا طواف کرے پھر احرام کی ہر بات سے باہر ہو جائے یہاں تک کہ آئندہ سال حج کرے اور قربانی کرے اور اگر قربانی میسر نہ ہو تو روزے رکھے (ان ابواب کی احادیث بھی پڑھیں کتاب: حج کے بیان میں۔۔۔ باب: جو شخص اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے کر چلے۔۔۔، کتاب: عمرہ کے بیان میں۔۔۔ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے ادا فرمائے ہیں؟)۔